نگران وزیراعظم ناصرالملک نے حلف اٹھاتے ہی دبنگ اعلان کردیا
blast announcement oath prime minister

جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا جبکہ میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں  ان کا کہناتھا کہ جس کام کے لیے آئے ہیں اپنی وہ ذمہ داری پوری کریں گے، کابینہ مختصر ہوگی، انتخابات بروقت اور شفاف ہوں گے۔

نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے سابق چیف جسٹس ناصر الملک سے نگراں وزیراعظم کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سابق کابینہ وقومی اسمبلی ارکان، سینیٹ کے چیئرمین اور ارکان، صوبائی گورنرز، ججز اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے۔نگراں وزیراعظم نے تقریب حلف برداری کے بعد ایوان صدر میں موجود تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت سابق اراکین اسمبلی اور دیگر شخصیات سےبھی ملاقاتیں کی۔ تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا کہ جو ذمہ داری سونپی گئی احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا، کابینہ مختصر رکھوں گا، صلاح مشورے کے بعد کابینہ کا اعلان کیاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ میرے الفاظ یاد رکھیں کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، جس کام کے لیے آئے ہیں اپنی وہ ذمہ داری پوری کریں گے، انتخابات بروقت اور شفاف ہوں گے، الیکشن کمیشن کی مدد کی جائےگی تاکہ بروقت شفاف انتخابات کرائےجاسکیں۔ بعد ازاں نگراں وزیراعظم ناصر الملک وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کےبعد وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے اپنےعہدےکا باضابطہ چارج بھی سنبھال لیا جہاں ان کے عملے نے انہیں بریفنگ دی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں