بینظیر بھٹو کےخلاف توہین عدالت کیس غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا گیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
benazir bhutto case

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی شہید رہنما بینظیر بھٹو کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی۔

عدالت میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بینظیر بھٹو فوت ہوچکی ہیں جبکہ درخواست گزار سید اقبال حیدر کا بھی انتقال ہوچکا ہے، جس پر عدالت نے درخواست کے غیر موثر ہونے پر اسے نمٹا دیا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 1997 میں سید اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ بینظیر بھٹو اپنی خودساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد سال 2007 میں واپس آئی تھیں، جس کے بعد پہلے ان پر کراچی میں کارساز کے مقام پر حملہ کیا گیا جبکہ دسمبر 2007 میں راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے کے بعد ان پر خودکش حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں پی پی پی کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی ہوئی، جس میں چیف جسٹس نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کہاں ہیں ان کی درخواست زائد المعیاد ہے، جس پر عدالت نے عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں