عمران خان کی مبینہ بیگم کی ایک اور تصویر مقامی اخبار سامنے لے آیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
begum newspaper imran khan

عمران خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے آج تک اپنی مبینہ زوجہ بشریٰ بی بی کا چہرہ نہیں دیکھا جبکہ پاکستان کے ایک انگریزی رونامے نے بشری بی بی کی ایسی تصویر شیئر کی ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے،

سوشل میڈیا پر بھی اس تصویر کی دھوم مچی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو صرف رشتہ بھیجا ہے جس کے بارے میں ان کے خاندان کے کسی شخص کو بھی کچھ پتہ نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے اپنے کسی دوست سے اس بات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے آج تک بشریٰ بی بی کا چہرہ نہیں دیکھا اور وہ جب بھی اپنی روحانی پیشوا سے ملے ہیں تو وہ مکمل پردے میں ہوتی تھیں۔عمران خان کے اس دعویٰ کے بعد انگریزی رونامہ نے بشریٰ بی بی کی نئی تصویر سامنے لے کر آیا ہے۔ اگر اس تصویر کو سچ مانا جائے تو عمران خان کا برقعے میں بشریٰ بی بی کو دیکھنے کا دعویٰ غلط لگتا ہے ، کیونکہ نئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی اچھی خاصی ماڈرن خاتون ہیں جو یا تو خود اچھا میک اپ کرلیتی ہیں یا پھر کسی تقریب میں شرکت سے پہلے بیوٹی پارلر کا ضرور رخ کرتی ہیں جبکہ کپڑوں کا انتخاب بھی انہیں خوب آتا ہے۔بشریٰ بی بی کی نئی تصویر کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچی ہوئی ہے اور لوگوں کی طرف سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں