ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخلہ پر پابندی کے معاملے کا ایک ہفتے میں فیصلہ کیا جائے ،ہائی کورٹ کا ہوم سیکرٹری کو حکم
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
banned supreme court

ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخلہ پر پابندی کے معاملے کا ایک ہفتے میں فیصلہ کیا جائے ،ہائی کورٹ کا ہوم سیکرٹری کو حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخلے پر پابندی کے کے خلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو ایک ہفتے میں واضح فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ثروت اعجاز قادری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے فروری میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کے صوبے میںداخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے لئے امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے کا جواز بنایا گیا ہے، ثروت اعجاز قادری پر پابندی کے خلاف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کوعرضداشت بھی دی گئی ہے جس پر کئی ماہ گزرنے کے باوجود کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت کسی شہری کی نقل و حرکت کو محدود نہیں کیا جا سکتا ،ثروت اعجاز قادری پر پابندی کالعدم اور عرضداشت پر فیصلے کا حکم دیاجائے، عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ ثروت اعجاز قادری کی عرضداشت پر ایک ہفتے میں فیصلہ کر کے اس کی نقل رجسٹرار ہائیکورٹ کو بھی پیش کی جائے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں