عائشہ گلالئی نے قصور واقعہ کا سبب ناچ گانا اور گالی گلوچ کے کلچر کو قرار دے دیا
ayesha gila lai qasur imran khan

 پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 7 سالہ زینب کے ساتھ جو بھی ہوا وہ ایک المناک واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی قصور میں ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، صرف قصور نہیں بلکہ پاکستان کے اور بھی علاقوں میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔کہیں پر بچوں کا قتل ہو جاتا ہے جبکہ کہیں پر نہیں ہوتا۔ والدین بھی اس چیز کو رپورٹ کرنے میں شرم محسوس کرتے ہیںمیری زینب کے والدین کے ساتھ دعائیں ہیں اللہ ان کو صبر عطا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ قصور واقعہ ملک کے سیاستدانوں کے اعمال کا نتیجہ ہے۔ کیونکہ جس معااشرے میں لیڈر کے درمیان گانے بجانے اور ڈانس کے مقابلے ہونے لگیں ، جہاں پر لیڈرز بدکردار ہوں ، جہاں بدزبانی کی جاتی ہو ، تو وہ معاشرہ اخلاقی دیوالیے پن کا شکار ہو ہی جاتا ہے۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا تنقید کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے بڑا جھوٹا اور منافق انسان نہیں دیکھا۔ عمران خان نے پیری فقیری اور طلاق کو معاشرے میں متعارف کروایا۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں