عائشہ گلالئی کی پی ٹی آئی سے مایوسی عمران خان سے بے انتہا محبت تھی
ayesha gila lai pti imran khan

پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ رہنماء عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان سے بے انتہا کی محبت کی جب عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کو محبت کا جواب محبت سے نہیں ملا تو عائشہ گلالئی کے دل پر اس قدر مایوسی کے بادل چھا گئے کہ عائشہ گلالئی نے پہلے تو تحریک انصاف کو خیر آباد کہا پھر اس کے بعد عمران خان پر الزام عائد کر دیا کہ عمران خان صاحب مجھے تین سال قبل نا زیبا میسجز کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے کچھ عرصہ قبل عمران خا ن کو شادی کی پیشکش کی تھی جس کو عمران خان نے مسترد کر دیا ،عائشہ گلالئی کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کی شادی مانیکا بشری بی بی کے ساتھ نہیں بلکہ عائشہ گلالئی کے ساتھ کامیاب رہے گی۔یاد رہے کہ عمران خان کی بشری مانیکا کے ساتھ شادی کی خبریں میڈیا چینل کی زینت بنی ہوئی ہیں ،جبکہ عمران خان وضاحت بھی دے چکے ہیں کہ انہوں نے بشری مانیکا کو شادی کی آفر کی ہے جس کے لئے وہ بشری بی بی کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں