ہم اس آدمی کو 15لاکھ روپے دیں گے جو اس وقت نعیم الحق کا فون ان سے لے لے: فرحان خان ورک
ayesha gila lai cell phone naeem ul haq

نعیم الحق نے ٹوئیٹ کی کہ عائشہ گلالئی سے شادی کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے پرمجھے معافی مانگنی چاہیے

عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزامات کے بعد نعیم الحق کا بھی بھانڈا پھوڑدیا اور دعویٰ کیا کہ نعیم الحق نے بھی انہیں شادی کی پیشکش کی جس پر نعیم الحق نے ٹوئیٹ کی کہ عائشہ گلالئی سے شادی کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے پرمجھے معافی مانگنی چاہیے ،نہیں میرانہیں خیال کیونکہ اس میں کوئی برائی نہیں تاہم بعدا زاں تحریک انصاف کی طرف سے موقف اپنایاگیاکہ پارٹی ترجمان نعیم الحق کا ٹوئیٹر اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا اور اس سے نعیم الحق کا کوئی تعلق نہیں تاہم تب تک تحریک انصاف کی اپنی ہی سوشل میڈیا نے نعیم الحق کو زوردار جھٹکادیدیا اور فرحان خان ورک نے اعلان کردیا کہ ’تحریک انصاف کے کارکنان اس شخص کو ڈیڑھ ملین روپے دینے کو تیار ہیں جو اسی وقت نعیم الحق سے ان کا فون لے لے ، اب دیکھتے ہیں‘۔ ٹوئٹرپر فرحان خان ورک نے لکھاکہ ’مجھے امید ہے کہ نعیم صاحب کا اکاﺅنٹ ہیک ہوچکا ہے اور ہم سب کو یہی توقع ہونی چاہیے ، اب سوتے ہیں ، صبح دیکھیں گے ۔ اُنہوں نے مزید لکھاکہ خواتین کو ہراساں کرنا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اسے رکناچاہیے ، اگر عائشہ گلالئی ثابت کرتی ہیں تو ذمہ داران کو ہرحال میں سزا ملنی چاہیے ، ہم خان صاحب کیساتھ ہیں اور ان کا دفاع کریں گے ، اگر نعیم الحق نے کچھ غلط کیا اور یہ ثابت ہے تو ہم ان کا دفاع نہیں کریں گے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فرحان خان ورک تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے کافی متحرک کارکن ہیں اور تحریک انصاف کیخلاف چلنے والے منفی پراپیگنڈے کا بڑھ چڑھ کر جواب دیتے ہیں اور پاناما کیس، یوم تشکر کے جلسے میں بھی کافی  سرگرم رہے ۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں