سپریم کورٹ کا شعیب شیخ سمیت ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کے 7 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
axact degree supreme court

سپریم کورٹ نے شعیب شیخ سمیت ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کے 7 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 2 ہفتوں میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں ایگزیکٹ ڈگری سکینڈل ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس الاعجاز الاحسن بھی شامل ہیں۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مقدمہ گھمایا جا رہا ہے، یہ میرے ملک کیلئے شرمندگی کا معاملہ ہے اپنی قوم کو شرمندہ نہیں ہونے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ الزامات کو ثابت کرنا استغاثہ کا کام ہے، کیس کے 46 گواہوں کو چھوڑ دیا گیا ملزم تعاون نہیں کرتے تو استغاثہ ضمانت منسوخی کی درخواست دے، ماتحت عدلیہ سے ملزموں کا عدم تعاون برداشت نہیں کریں گے۔سپریم کورٹ نے شعیب شیخ سمیت مقدمے کے 7 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ 2 ہفتوں میں ضمانت کی منسوخی کا فیصلہ کرے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں