غریدہ فاروقی کی ایک اور آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی جس میں وہ اپنی سہیلی سے۔۔۔
  • 1
  • 0

http://tuition.com.pk
audio tape leaked gharida farooqi

اسلام وعلیکم غریدہ جی !میرے پاس اس بچی کے والدین آئے ہیں اور داڑہیں مار مار کے رو تے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ انکی بچی نہیں دے رہیں تو پلیز آپ انکی بچی انہیں دیدیں

 اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی دوست کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ایک اور آڈیو منظر عام پر آگئی ۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی اور دوست ثوبیہ کے درمیان ہونے والی آدیو کال کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں ثوبیہ نامی خاتون غریدہ فاروقی سے درخواست کر رہی ہیں کہ ملازمہ بچی اس کے والدین کو واپس کر دیں مگر غریدہ فاروقی اس سے انکار کر تی سنائی دے رہی ہیں ۔آڈیو کال میں غریدہ فاروقی کی آواز سنی جا سکتی ہے جس میں وہ اپنی کسی ثوبیہ نامی دوست سے مخاطب ہیں ، ثوبیہ کی درخواست پر غریدہ فاروقی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ یہ آپ کے پاس کیسے آگئے ہیں؟ انکی تو رات میرے سے بات ہوئی کہ ہم بچی سے ملنا چاہتے ہیں تو میں نے کہا کہ مل لیں ۔” یہ تو مجھے کہہ رہا تھا میں آپ کے گھر کے باہر کھڑا ہوں“۔ غریدہ فاروقی کی بات پر ثوبیہ نامی خاتون نے جواب دیا کہ نہیں یہ تو تین مہینے سے کہہ رہے ہیں اور اب بھی انکا والد آیا تھا تو میں نے انکی منت ترلے کر کے بھیجا ہے کہ آپ یہاں تماشا نہ کریں ۔بچی کے والدین کہہ رہے ہیں کہ ہم نے تین مہینے کی تنخواہ بھی نہیں لی مگر پھر بھی آپ بچی دیدیں ۔ہمیں کام کرنا ہو گاتو کروا لیں گے ابھی اسے چھٹی پر جانا ہے۔اپنی دوست ثوبیہ کی درخواست پر غریدہ فاروقی نے کہا کہ میں بچی کو چھٹی پر نہیں بھیج سکتی ۔آپ کو پتہ ہے شازیہ نے میرے ساتھ کیا کیا ہوا ہے ۔ شازیہ کو چھ مہینے پہلے کی اپنی حرکتیں یاد نہیں آئیں ؟ شازیہ میرے فون نہیں اٹھا رہی ۔ثوبیہ کا کہنا تھا کہ غریدہ جی یہ بچی شازیہ میرے کہنے پر دیکرگئی تھی ناں تو غریدہ فاروقی نے موقف اپنایا کہ یہ بھی شازیہ کا مسئلہ ہے اسے کہیں باچی سے بات کر لیں ،آپ بے شک نکل جائیں درمیان سے اورکہیں غریدہ میری دوست نہیں ہے ۔شازیہ مجھے دو بچیاں دیدے اور پھر اسے لے جائے ورنہ بچی واپس نہیں کرونگی۔ 
آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ثوبیہ نے غریدہ فاروقی کو معاملہ میڈیا پر آنے اور رسوائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بچی واپس نہ کی تو یہ میڈیا پر جائیں گے تو میری بھی بدنامی ہو گئی اور آپ کی بھی جس پر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ شازیہ میڈیا پر نہیں جائے گی اگر میڈیا پر جائے گی تو میں پولیس میں چلی جاﺅں گی ۔”میں سب کو ہینڈل کر لوں گی ،آپ پریشان نہ ہوں میں شازیہ سے ابھی خود بات کر لیتی ہوں“۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں