لاہور خود کش حملہ ،سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی ،سہولت کا ر گرفتار
  • 1
  • 0

http://tuition.com.pk
attack security lahore

دو روز قبل لاہور میں ہونے والے خود کش حملے کے حوالے سے سیکیو رٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی ۔

سیکیورٹی فورسز نے لاہور دھماکے میں ملوث خود کش حملہ آور کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل لاہور کے علاقے مال روڈ پر دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں چھاپے مارے ۔اس دوران سیکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ آور کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید سہولت کار بھی جلد گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور خیبر پختونخواہ سے جنوبی پنجاب کے راستے کچھ دن پہلے لاہور آئے تھے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے مال روڈ پر شام 6بجکر 10منٹ پر خود کش حملہ آور نے دھماکے سے خود کو اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 20افراد شہید جبکہ 80سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں