لوگ ڈراتے ہیں ،ستمبر کا مہینہ نہیں دیکھ پاﺅں گا ،رشید گوڈیل نے پیشگی اطلاع دی تھی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
attack rasheed godail threat

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل نے میڈ یا کو ا پنے پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے ایسا لگتا ہے کہ ستمبر کا مہینہ نہیں دیکھ پاﺅں گا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق12اگست کو ایم کیو ایم کے استعفوں کے موقع پر رشید گوڈیل نے میڈیا کے نمائندوں کو پریس کانفرنس کے بعد بتا یا کہ کچھ لوگ پیچھا کر کے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسے لوگوں سے نہیں ڈروں گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں ستمبر کا مہینہ دیکھنا مشکل لگتا ہے ۔ا ن کا کہنا تھا کہ میرے سیکیورٹی سکواڈ موجود نہیں ہوتا اور نہ ہی سیکیورٹی کی ڈیمانڈ کرتا ہوں ۔اس موقع پر میڈ یا کے نمائندوں نے رشید گوڈیل سے درخواست کی کہ وہ یہ باتیں کیمرے پر کریں اور بتائیں کہ ان کا پیچھا کون لوگ کر رہے ہیں جس پر رشید گوڈیل نے جواب دیا کہ ابھی یہ باتیں میڈ یا پر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں