اسلام آباد میں چینی شہری رنگے ہاتھوں پکڑ ا گیا
atm chinese islamabad

اسلام آباد میں ایک چینی شہری کو اے ٹیم مشین سے پیسے چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی شہری کی شناخت ’ سن بن ‘ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ وفاقی دارلحکومت کے علاقے ایف 7مرکز میں قائم ایک بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری کر رہا تھا جسے نجی بینک کے سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا جبکہ اس کے ساتھ ایک ساتھی بھی تھا ۔پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دوسرا چینی شہری لوٹی گئی رقم اور اس کے لیے استعمال کیے گئے آلات سمیت فرار ہوگیا۔پولیس سے سن بِن کو حراست میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کردیا جہاں اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 380 کے تحت اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر کے لاک اپ منتقل کردیا گیا۔مذکورہ غیر ملکی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 2 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ایس ایچ او کے مطابق حراست میں لیا گیا چینی شہری 12 جنوری کو پاکستان آیا تھا جس نے اے ٹی ایم سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے کی رقم چرائی۔پولیس کے مطابق چینی سفارت خانے کو اس واردات سے آگاہ کردیا گیا ہے، جبکہ زیر حراست ملزم صرف چینی زبان بولتا ہے جس کے باعث پولیس کو تفتیش میں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔چنانچہ تفتیش میں معاونت کرنے کے لیے سینئر پولیس افسران کو مترجم فراہم کرنے کی درخواست بھیج دی گئی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں