مریم کے بعد نواز شریف کی دوسری بیٹی بارے کیا ہونیوالا ہے ؟؟
asma nawaz daughter ishaq dar nawaz sharif

بعض ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اسحق ڈار اور انکے خاندان کے دوسرے افراد کیخلاف نیب کی تفتیش کے حوالے سے نوازشریف کی دوسری صاحبزادی اسماءعلی ڈار کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے جو اسحاق ڈار کی بہوہیں

تاہم اس کا دارومدار وفاقی وزیرخزانہ کی اہلیہ تبسم ڈار اور دونوں صاحبزادوں سے تفتیش کے نتیجے پر ہے ، ذرائع نے بتایا کہ نیب نے ڈار فیملی کی جن سات کمپنیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں ان کی ملکیت میں اسماءعلی ڈار کا نام بھی آیا ہے ، بتایاگیا ہے کہ فی الحال نیب کو ان کی ضرورت نہیں تاہم بعد میں کسی وقت ضرورت پڑی تو انہیں بھی تفتیش کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے ، اگر ایسا ہوا تو نوازشریف اور انکے چاروں بچے جبکہ اسحق ڈار کا پورا خاندان تفتیش کی زد میں آجائیگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں