سوشل میڈیا پرمیرے خلاف وائرل ہونے والا مواد بے بنیاد اور من گھڑت ہے : آصف کرمانی
asif kirmani viral news social media

وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی  نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے اس قسم کی خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا مواد بے بنیاد اور من گھڑت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا مواد گندی سیاست کا حصہ ہے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں آصف کرمانی کے خلاف پراپیگنڈہ مہم جاری ہے اور دعویٰ کیا جارہاہے کہ  پولیس نے سیکٹر ایف 8 ، نائنتھ ایونیوسروس روڈ اسلام آباد میں ایک گیسٹ ہاﺅس پر چھاپہ مار کر وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کو ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، آصف کرمانی کو پولیس گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن جب انہوں نے اپنا تعارف کرایا تو پولیس اہلکار خاموشی سے کھسک گئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں