شوکت خاتم ہسپتال سے چندہ بکس چرانے والی خاتون گرفتار
arrest shoukat khanam hospital imran khan

شوکت خانم اسپتال سے چندہ بکس چرانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس رسپانس یونٹ نے 15 پر ملنے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شوکت خانم اسپتال سے ڈونیشن بکس چرانے والی خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب کہ اس کا مرد ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس رسپانس یونٹ نے ملزمہ کو تھانہ ستو کتلہ کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا نام رابعہ ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں تیمارداری کے بہانے جاکر وارداتیں کرتی تھی، ملزمہ شوکت خانم کے علاوہ جناح اور گنگا رام سمیت دیگر اسپتالوں میں بھی وارداتیں کر چکی ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں