محبت کی شادی پراغوا دولہا 15روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
arrest groom lahore

محبت کی شادی کرنے پر دولہا ثاقب نذیر کو پولیس 15روز گزر جانے کے باوجود بازیاب نہیں کرسکی ہے۔

مغوی کی والدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمان اُس کے بیٹے کو قتل کردیں گے۔ وزیراعلیٰ نوٹس لیں فیروزوالہ کے نواحی گاؤں بھلے بانیوالی کی نجمہ بی بی نے کہا ہے کہ اُس کے بیٹے ثاقب نذیرنے آبائی گاؤں خانووال نارووال کی رہائشی لڑکی ظل ہما سے پسند کی شادی کررکھی ہے۔ لڑکی ظل ہما کے چچا امجد کٹھانہ نے وقاص اور حبیب مریال وغیرہ کے ہمراہ 15روز قبل رات کے اندھیرے میں گھر میں گھس کر اُس کے بیٹے ثاقب نذیر اور اُس کی بہو ظل ہما کو زبردستی اغوا کرلیا۔ فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ نمبر918/17درج کررکھا ہے ملزمان نے مغویہ دولہن ظل ہما کو تین روز قبل عدالت میں پیش کیا۔ جس پر عدالت نے لڑکی ظل ہما کو دارلامان میں جمع کروا دیا۔خاتون نجمہ بی بی کے مطابق اُس کے بیٹے ثاقب نذیر کو تاحال برآمد نہیں کیا گیا ہے۔ اور اُسیشبہ ہے کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو قتل کردیں گے اور وہ اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے تھانہ فیروزوالہ اور ڈی ایس پی سمیت متعلقہ افسران کے دفاتر میں چکر لگا لگا کر تھک گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مداخلت کرکے اُس کے بیٹے کو برآمد کروائیں۔ خاتون نجمہ بی بی نے وزیراعلیٰ سے اپیل میں کہا ہے کہ اُ س کے بیٹے کو بازیاب نہ کیا گیا تو ملزمان اُس کے بیٹے کو قتل کردیں گے۔ جبکہ اس حوالے سے تفتیشی افسر عارف نے بتایا ہے کہ مغوی ثاقب نذیر کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو برآمد کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں