عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا تو گرفتاری دے دوں گا۔ عمران خان
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
arrest court imran khan

دہشتگرد مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ عمران خان نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔اے ٹی سی نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے عمران خان کو ڈھائی بجے تک عدالت میں رُکنے کا حکم دیا۔ عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ڈھائی بجے سنایا جائے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ اگر عدالت نے میری گرفتاری کا حکم دیا تو میں گرفتاری دے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے مجھے ڈھائی بجے بُلایا ہے لہٰذا میں دوبارہ عدالت آؤں گا۔ امریکی صدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے دشمنوں نے بریف کیا ہے۔ ٹرمپ کو ماضی کے حقائق کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ٹرمپ کو افغان جنگ کی سمجھ ہی نہیں ہے۔ جس جنگ سے پاکستان کا کوئی لینا دینا ہی نہیں تھا ملک کے حکمران ہمیں اس جنگ میں لے گئے۔ امریکی صدر میں عقل کی کمزوری ہے اور اسی لیے وہ ہمارے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں