غریدہ فاروقی کے مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت منظور
approved zartaj gul gharida farooqi

غریدہ فاروقی کیخلاف شہباز شریف کی خفیہ بیوی ہونے کا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے میں ملوث تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کی درخواست ضمانت منطو ر کرلی گئی، ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے 1لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

زرتاج گل کے خلاف  غریدہ فاروقی کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا۔ زرتاج گل نے غریدہ فاروقی پر شہباز شریف کی خفیہ بیوی ہونے کا الزام لگا یا۔ پراسیکیوشن نے دوران سماعت کہا زرتاج گل نے تقریر میں الزام لگایا اس کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس سے غریدہ فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ عدالت نے سماعت کے بعد زرتاج گل کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔رتاج گل پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑ رہی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں