نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
appeal supreme court nawaz sharif

چیف جسٹس نے نواز شریف کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری کے خلاف دائر کی گئی ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے عدالتی فیصلے کے بر خلاف ائیر مارشل ریٹائرڈ خالد قریشی کی بطور ڈی جی سولایوایشن تقرری کی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ2مئی کو کرے گا۔خیال رہے کہ درخواست محمود اختر نقوی اور پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوی ایشن نے دائر کی ۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل، سیکریٹری سول ایوی ایشن، سیکریٹری اسٹیبلیشمنٹ کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور ہائیکورٹ نے میاں نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16 مسلم لیگی رہنماوں کے خلاف توہین عدالت اور عدالیہ مخالف تقاریر پر پابندی کی درخواستیں فل بنچ کو بجھوائی تھیں۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف پہلے ہی عدالتوں میں کرپشن ، توہین عدالت اور میڈیا میں نشریات پر پابندی کے متعدد کیس زِیر سماعت ہیں

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں