اے این پی کے اہم ترین رہنما پر قاتلانہ حملہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
anp leader attack

نوشہرہ کے علاقے اکبرپور ہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور یونین کونسل اکبرپورہ کے ناظم وکیل شاہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

پولیس تھانہ اکبرپورہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور یونین کونسل اکبرپورہ کے ناظم وکیل شاہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنی جیپ میں پبی سے گاؤں آرہے تھے کہ دوموٹرسائکل سواروں نے ان کو روکنے کا اشارہ کیا نہ روکنے پر اندھا دھن فائرنگ کردی فائرنگ سے گاڑی کوشدید نقصان پہنچا مگر گاڑی میں موجود تما م افراد محفوظ رہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے متاثرہ گاڑی نمبرJAV-220کو گہائی سے نکال کر تھانہ منتقل کردیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور یونین کونسل اکبرپورہ کے ناظم وکیل شاہ ولد سید بری آمام شاہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں