”ہم پی ٹی ایم کے ساتھ نرمی سے اس لیے پیش آ رہے ہیں کیونکہ ۔۔“پاک فوج نے واضح اعلان کر دیا ، خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
announced pak army

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہاہے کہ پی ٹی ایم والے ابھی دکھی ہیں اوراسی وجہ سے ان کے ساتھ سخت رویہ نہیں اپنا رہے ، ان کے بہت سے رشتہ دار شہیدہوئے ہیں اور انہوں نے بہت کچھ کھویا ہے ۔

صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ اگر پی ٹی آئی لائن کراس کرتے ہیں جیسا کہ محسوس ہو رہاہے کہ وہ کرنے جارہے ہیں تو کیا نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہو گی یا خادم حسین رضوی پر لگنے والے چارجز ہی ان پر لگائے جائیں گے ؟ پاک فوج کے ترجمان کا کہناتھا کہ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہم نرمی سے پیش آئیں لیکن اگر وہ لائن کراس کرتے ہیں تو پھر وہی کریں گے جو کہ ریاست اپنی رٹ قائم رکھنے کیلئے کرتی ہے ،ریاست نے پی ٹی ایم والوں کے ساتھ تعاون کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آ رکا کہناتھا کہ پی ٹی ایم نے ابھی وائلنس نہیں کیا ہے لیکن زبان سے کچھ غلط باتیں ضرور کی ہیں تاہم اگر وہ لائن کراس کرتے ہیں تو پھر اقدام اٹھائیں گے ۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ 70 ہزار پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لڑتےہوئے شہید یا زخمی ہوئے، وہ بھی ہم میں سے ہی ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بہت کمی واقع ہوئی ہے اور وہاں فراری ہتھیار ڈال رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افواج پاکستان کی زیادہ تر توجہ بلوچستان کی جانب ہے، تاکہ وہاں صورتحال بہتر ہو۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں