بڑی خبر۔۔۔امجد صابری کے قتل میں کون ملوث نکلا؟ سب کیا سمجھتے رہے مگر نام کس کا سامنے آگیا
amjad sabri mqm najam sethi

نجم سیٹھی نے امجد صابری کے قتل میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا اشارہ دے دیا

نجم سیٹھی نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا اشارہ دےءدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ امجد صابری کو امریکہ میں فنڈ ریزنگ کی غرض سے منعقد کیے گئے ایک میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ جس کے بعد ایک سیاسی جماعت کے مخصوص حصے کے لوگوں کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ایونٹ سے اکٹھی کی جانے والی رقم پاک سر زمین کو جائے گی لہٰذا آپ اس سے دور رہیں۔ لیکن ا مجد صابری نے اس کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے فنڈ ریزنگ کے لیے منعقد کیے گئے پروگرام میں شرکت کی جہاں ملین ڈالرز اکٹھا ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد امجد صابری کو ایک سیاسی جماعت نے دھمکیاں بھی دیں۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ امجد صابری کے قتل کیس میں رینجرز کے پاس سیاسی جماعت کی جانب سے مبینہ دھمکیاں موصول ہونے کا پہلو بھی موجود ہے جس پر تحققیات کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں