علیم خان نے خود مجھے یہ بات بتائی تھی: حفیظ اللہ نیازی کا اہم انکشاف
aleem khan pti hafeez ullah niazi

 تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ عمران خان نے بہت سے لوگوں کوکھڈے لائن لگایا ہے، کچھ لوگوں کو راستے سے ہٹانے کا عمل جاری ہے 

 لاہورکا وہ جلسہ جس نے تحریک انصاف کوزمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچا دیا تھا اس کاخرچہ علیم خان نے برداشت کیاتھا اور یہ بات مجھے علیم خان نے خود بتائی تھی۔حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو راستے سے ہٹانے کا عمل جاری ہے ، جہانگیر ترین اور علیم خان ابھی تحریک انصاف میں نہیں آئے تھے کہ ان دونوں کی دولت تحریک انصاف کے پاس آگئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہورکا وہ جلسہ جس نے تحریک انصاف کوزمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچا دیا تھا اس کاخرچہ علیم خان نے برداشت کیاتھا اور یہ بات مجھے علیم خان نے خود بتائی تھی، علیم خان کی گرفتاری سے تحریک انصاف کو پنجاب میں نقصان ہوگا اور جو بحران آئے گا ، اس کا تصور بھی نہیں کیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان نے بہت سے لوگوں کو کھڈے لائن لگایا ہے ، اس میں علیم خان بھی آگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسیہ بی بی کیس پر ریاست کے سارے ادارے ایک پیچ پر تھے لیکن دھرنے جاری رہیں گے ، فیض آباد دھرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بتا دیاہے کہ اب بھی اعلیٰ عدلیہ میں فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے ، اب قوم کو قاضی فائز عیسیٰ کی حفاظت کرنا ہوگی کہ ان کی جانب سے یہ جرات مندانہ فیصلہ دیا گیاہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں