علیم خان کی باری بھی آگئی ، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، تحریک انصاف کے لئے سب سے پریشان کن خبر آگئی
aleem khan distracted big step nab pti

تحریک انصاف کے رہنماءعبدالعلیم خان اور ان کے ہاﺅسنگ منصوبوں سے متعلق معاملات کی انکوائری کیلئے قومی احتساب بیورو(نیب) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے پانچ افسران کو 15جنوری کو طلب کر لیا ہے جبکہ پارک ویو ولازاور ریورایج ہاوسنگ سوسائٹی کی انکوائری میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف انکوائری کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کو خط لکھ دیا ہے، خط میں علیم خان اور ان کے ہاوسنگ منصوبوں سے جڑے ایل ڈی اے کے5افسران کو تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے ایل ڈی اے کے افسران ڈائریکٹر شیخ عبدالقیوم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم اخترزیدی، راجہ عباس ، خواجہ شوکت جمال اور پٹواری محمد اکرم کو طلب کیا ہے۔ نیب حکام لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے 15جنوری کوتحقیقات کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں