میرے والد گلبر گ میں رہتے تھے اور انہوں نے مجھے ۔۔۔“علیم خان کے والد کیا کام کرتے تھے ؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
aleem khan banker father

عبدالعلیم خان نے احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد پروفیشنل بینکر تھے اور رئیل سٹیٹ کا کام کرتے تھے ، میرے والد گلبرگ میں رہتے تھے اور کینیڈا پڑھنے بھجوایا ، مجھ پر آج تک کرپشن کا الزم نہیں لگا ، نیب کو میرے خلاف پاناما لیکس سے کوئی دستاویزات نہیں ملے ، میرا نام بھی پاناما میں نہیں تھا جبکہ نیب انہی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم بنا رہی ہے جو میں نے پیش کیے ۔

علیم خان کا کہناتھا کہ نیب دس سال سے کیا کر رہی تھی اس دوران میں وزیر نہیں تھا ، 11 سال سے نیب سورہی تھی اور اب کرپشن کا الزام لگا دیا ہے ، 11 سال سے نیب نے کوئی کارروائی نہیں کی ، میرے اثاثے ڈکلیئر ہیں ۔عدالت میں وکیل کا کہناتھا کہ علیم خان نے 7 مارچ 2018 ک ریکارڈ فراہم کر دیا تھا ، نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ 30 ملین درہم کی پاکستان سے دبئی منتقلی کی تفصیلات نہیں دی گئیں ۔ علیم خان کے وکیل نے کہا کہ یہ پیسے علیم خان کی والدہ کے اکاﺅنٹس سے گئے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں