ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا
ahsan iqbal india imran khan

 وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتہ نہیں کہ ترقی کا پہلا قدم سڑک سے شروع ہوتا ہے، ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،2018میں عوام اناڑیوں اور دھوکے بازوں کو مسترد کردیں گے۔

وہ پیر کو نارووال میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو عمران خان کو پتہ نہیں کہ ترقی کا پہلا قدم سڑک سے شروع ہوتا ہے، سڑک نہیں ہو گی تو تعلیم نہیں ہو گی،ہسپتال نہیں کھلے گا اور کاروبار نہیں ہو گا، ہم کسی کو ملک کی ترقی میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے، نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو نکال سکتے ہیں لیکن لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خود پاکستان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،2018میں عوام اناڑیوں اور دھوکے بازوںکو مسترد کر دیں گے،2008کے مقابلے میں 2017کا نارووال ترقی یافتہ اور خوشحال ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،2018میں عوام اناڑیوں اور دھوکے بازوں کو مسترد کردیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں