رحم دل نواز سنگدل بن گیا، ناشتے کیلئے رکنے والے ڈی جے پر تشدد
act of kindness violation breakfast

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور واپسی کیلئے ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، پشاور سے امیر مقام کی قیادت میں ن لیگی کارکنوں کی ریلی روانہ ہو چکی ہے جس میں بدنظمی بھی دیکھی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان انٹر چینج کے قریب ریلی کے شرکاءکیلئے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا تھا۔ کارکنوں نے یہاں رک کر ناشتہ کیا ۔ ریلی میں شریک ڈی جے یہاں رکا تو ڈسٹرکٹ ممبر رحم دل نواز نے اس سے کہا کہ یہاں گاڑی نہ روکی جائے اور صوابی پہنچا جائے تاہم ڈی جے نے پیٹ کے ہاتھوں مجبور ہو کر حکم عدولی کی جرات کی جس پر رحم دل نواز نے رحم دلی کو خیر باد کہا اور سنگدل نواز بن کر ڈی جے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ موقع پر موجود دیگر لیگی کارکنوں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاﺅ کرایااور ڈی جے کی جان چھڑائی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں