تہمینہ درانی نے ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے عالمی تحریک کا اعلان کردیا
abdul sattar edhi mission tehmina durrani

تہمینہ درانی فاﺅنڈیشن کی سربراہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے باقاعدہ بین الاقوامی تحریک کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز ڈیفنس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایدھی فاﺅنڈیشن ایک اصلاحی اور ملک کو سوشل ویلفیئر سسٹم کی طرف لے جانے کی تحریک ہے۔

ٹی ڈی ایف ایدھی صاحب کے فلسفے کو پھیلائے گی، دکھی انسانیت کی خدمت کرے گی، یہ گلوبل موومنٹ کئی حصوں پر مشتمل ہے مگر میرے لئے یہ نیا قدم نہیں، یہ قد م میں نے 1991ءمیں اٹھایا تھا جب میں نے پہلی کتاب لکھی، بعد میں میں نے معاشرتی مسائل پر کئی کتابیں لکھیں جو پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل احتساب کا شور برپا ہے مگر میں نے 1993 میں بھوک ہڑتال کی تھی اور اس وقت ” اکاﺅنٹبلیٹی آف پبلک سرونٹس“ میرا مطالبہ تھا، اس وقت سب ہنستے تھے اور روکتے تھے جیسے شاید آج کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سوشل ویلفیئر سٹیٹ بنانا ہوگا اور آج غریبوںکا مائنڈسیٹ بدلنے کی ضرورت نہیں بلکہ مڈل کلاسز اور رولنگ ایلیٹ کا مائنڈسیٹ بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم بنیادی سہویات فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے پاکستان کو حکمران نہیں، وہ لوگ چاہئیں جو ویلفیئر کے کام کریں، حکمرانوں اور غریب عوام کے مابین فاصلہ ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعت الیکشن 2018 میں جاکر ویلفیئر سٹیٹ کی بات کریگی وہی کامیاب ہوگی اور جس سیاستدان کو ووٹ چاہئیں وہ عوامی فلاح کی بات کرے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اورمسلم لیگ (ن) کے منشور میں احتساب کا چیپٹر شامل نہیں تھا۔ بیورو کریٹس جی او آر کے آٹھ، آٹھ کنال کے گھر، گاڑیوں اور پروٹوکول سے نکلیں گے تو تبدیلی آئیگی، آج تو عوام سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رولنگ ایلیٹ کو سمجھنا ہوگا کہ عوام کو حق ہے کہ آئینی طور پر اپنے حقوق کیلئے نکلیں، اس وقت غریب کا بچہ ہسپتالوں میں اسلئے مر رہا ہے کہ اس پر پوری توجہ نہیںدی جارہی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پانامہ ایک قصہ ہے ایسے بہت سے قصے پہلے بھی آئے اور بعد میں بھی آتے رہیں گے اور بحث جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جانے کی بجائے پارلیمنٹ میں موجود لوگوں سے پاکستان کو فلاحی ریاست بنوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لندن کے فلیٹ سے شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں۔ آج ایدھی فاﺅنڈیشن کے عطیات کم ہوگئے ہیں، عوام کو چاہئے کہ ایدھی کا نظریہ زندہ رکھنے کیلئے عطیات دیں۔ تہمینہ درانی فاﺅنڈیشن نے سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے نظریے کے پرچار کیلئے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے باقاعدہ تحریک کا اعلان کردیا۔ این این آئی کے مطابق تہمینہ درانی نے کہا پانامہ لیکس جیسے قصوں کا سبھی کو خیال ہے لیکن ہسپتال میں دوائی نہ ملنے سے مرنے والے مریض کا کسی کو کوئی خیال نہیں، احتساب کا شور شروع ہوچکا ہے جو خوش آئند ہے، حکمرانوں کو ایدھی سٹائل اپناناہوگا۔ آج تک آنے والی ایک بھی حکومت پاکستان کو سوشل ویلفیئر سٹیٹ نہیں بنا سکی۔ سیاسی جماعتوں نے ویلفیئر سٹیٹ کی سیاست نہ کی تو لوگ انہیں مسترد کردیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں