جو کام حکومت نہ کر سکی وہ ملک ریاض نے کر دکھایا!۔۔۔عبدالستار ایدھی کو بڑی پیشکش کر دی
abdul sattar edhi malik riaz treatment

ملک ریاض کی عبدالستارایدھی کے علاج کیلئے مدد کی پیشکش

عبدالستار ایدھی ملک کی معزز شخصیت ہیں ،علالت کی وجہ سے پوری قوم سوگ میں مبتلا ہے،چیئرمین بحریہ ٹاوٴنبحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے علاج کے مکمل اخراجات ادا کرنے کی پیشکش کی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی علالت کا انہیں بہت افسوس ہے ۔ عبدالستار ایدھی اس ملک کی انتہائی معزز شخصیت ہیں اور ان کی علالت کی وجہ سے پوری قوم سوگ میں مبتلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے پاکستان میں سماجی خدمت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ میں چاہتا ہوں کہ عبدالستار ایدھی جلد از جلد صحت یاب ہوکر اپنی سرگرمیاں خود انجام دیں اور اس کیلئے میں میڈیا کے پلیٹ فارم سے اس عبدالستار ایدھی کو علاج کی پیشکش کرتا ہوں کہ میں ان کے علاج کے مکمل اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہوں ۔

 

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں