عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جو کہا وہ کر دکھایا!۔۔۔جانئے کس چیز پر کام شروع کر دیا گیا؟
abdul sattar edhi edhi coin state bank of pakistan

عبد الستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کے اعزاز سکے پر کام شروع کر دیا گیا۔ اسٹیٹ بنک

 معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی یاد میں اسٹیٹ بنک سے 50 روپے کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بنک سے جاری بیان کے مطابق عبد الستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا اعزازی سکہ کے ڈیزائن پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق سکہ جاری کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جمعہ کو کابینہ کے اجلاس میں سکہ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ اسٹیٹ بنک نے اپنے بیان میں بتایا کہ سکے کےڈیزائن کی حتمی منظوری بھی حکومت دے گی۔ یاد رہے کہ معروف سماجی رہنما اور محسن انسانیت عبدالستار ایدھی 8 جولائی کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں