کسی دشمن کی ضرورت نہیں،حکمران ملک کو دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں :عبدالعلیم خان
abdul aleem khan sharif family pti

پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں حکمران خود ہی ملک کو دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور نواز لیگ کے عدلیہ اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کے بیانات کی پرزور مذمت کرتی ہے عبدالعلیم خان نے یہاں چئیرمین سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پوچھ رہے ہیں کہ ہمیں کیوں لوٹا نواز لیگ کی ناکام حکومت نے گزشتہ4برسو ں میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو قرض کے مرض میںمبتلا کیا اور اب کٹھ پتلی حکومت عالمی سطح پر ملکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، اقامہ زدہ وزیر خارجہ خواجہ آصف میں اتنی جر ات نہیں کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرسکیںعبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کا مقصد ملکی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب کرنا ہے، جس کیلئے عمران خان اور کارکنوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاناما سکینڈل کرپٹ مافیا کیلئے عذاب کی صورت میں سامنے آیا،جمہوریت کا نام لیکر ملک کو لوٹنے والے فرعون آج عدالتوں میں کٹہرے میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں،عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں میں سے چند مفرور، دیگر بچ نکلنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور جاتی امرا سیکریٹریٹ ان کی کرپشن زدہ پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوام کو خوار کررہا ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ چندہفتوں کی بات ہے سارے کرپٹ مافیا کو جیلوں میں سڑنا ہوگا،حسن اور حسین نواز کی جائیدادوں کی قرقی کے بعد بیرون ملک اثاثوں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کیسی حکمرانی ہے کہ پنجاب میں سموگ پالیسی اور کراچی میں سڑکوں کی توڑ پھوڑ کے معاملات میں بھی ہائیکورٹ کو مداخلت کرنا پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ خود کو جمہوریت کی چیمپئن سمجھنے والی نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کرپشن کو فروغ دینے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام پر توجہ دیتیں تو آج ملک ترقی کی دوڑ میں کہیں آگے نکل گیا ہوتا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں