آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف نظر ثانی اپیل مسترد ہونے کے بعد اب ان کی بیٹیاں کینیڈا چلی گئیں لیکن وہ خود کس ملک میں پناہ لیں گی ؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
aasia masih canada america

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف نظر ثانی اپیل مسترد کر دی ہے تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ان کی بیٹیاں اس وقت کینیڈا میں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے الزام سے بری کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے تاہم حکومت کے ان کے ساتھ مذاکرات کامیا ب ہوئے ۔جس کے بعد آسیہ بی بی کی کیخلاف سپریم کورٹ میں فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی گئی جسے 29 تاریخ کو سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ۔آسیہ بی بی کے بچے پہلے ہی کینیڈا میں پناہ لے چکے ہیں جبکہ آسیہ بی بی متوقع طور پر امریکہ یا یورپ میں پناہ حاصل کریں گی ۔تاہم کینیڈا کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں