اگر آپ وائی فائی راﺅٹر استعمال کرتے ہیں تو یہ انتہائی خطرناک خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ آپ کا سب کچھ۔۔۔
wi fi router hackers virus

پہلے تو صرف کمپیوٹر ہی وائرس سے متاثر ہوا کرتے تھے مگر اب یہ مسئلہ کہیں زیادہ پیچیدہ اور خطرناک ہو گیا ہے، بس یہ سمجھئے کہ بات بہت بڑھ گئی ہے۔

 تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ہیکرز نے دنیا بھر میں گھروں اور دفاتر میں زیر استعمال 5لاکھ سے زائد راﺅٹرز کو بھی خطرناک وائرس سے متاثر کر دیا ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں اور اداروں کی ہر قسم کی کمیونیکیشن مانیٹر کی جاسکتی ہے اور صرف ایک کمانڈ کے ذریعے کسی بھی ڈیوائس کو ناکارا بنایا جا سکتاہے۔یہ تشویشناک انکشاف ٹیکنالوجی کمپنی سسکو کے جانب سے گزشتہ روز سامنے آیا ہے ۔ ویب سائٹ ’آرس ٹیکنیکا‘ کے مطابق اس وائر س سوفٹ وئیر کو ’وی پی این فلٹر‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا سب سے زیادہ نشانہ گھروں میں استعمال ہونے والے راﺅٹرز بن رہے ہیں۔ متاثر ہونے والے راﺅٹرز میں ٹیکنالوجی کمپنیوں لنکسیز ، مائکروٹک ، نیٹ گیر ، ٹی پی لنک وغیرہ کے راﺅٹرز شامل ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں