سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا آسان ترین قدرتی نسخہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
white hair natural prescription

اگر آپ سفید ہوتے بالوں سے پریشان ہیں تو بے فائدہ ٹوٹکوں اور مضر صحت ادویات کی بجائے چار قدرتی اجزاء کا یہ جادوئی نسخہ گھر میں ہی تیار کیجئے اور پھر دیکھئے کہ کیسے بال سیاہ بھی ہوتے ہیں اور چمکدار و ملائم بھی۔

خصوصی مشاورتی مضمون میں بتائے گئے اس جادوئی نسخے کو تیار کرنے کیلئے درکار چار اجزاء درج ذیل ہیں: ایک کپ السی کا تیل پانچ عدد درمیانے سائز کی لیموں پانچ جوئے لہسن چھلاہوا ایک کپ شہدان سب اشیاء کو بلینڈر میں ڈالیں۔ لیموں چھلکے سمیت شامل کریں۔ سب چیزوں کو بلینڈ کر کے گاڑھا آمیزہ تیار کر لیں اور اسے شیشے کے مرتبان میں ڈال کر محفوظ کر لیں۔ کھانے سے قبل اس آمیزے کا ایک چمچ کھائیں اور کوشش کریں کہ دن میں اسے تین بار استعمال کریں۔ تین ماہ تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔ یہ نا صرف بالوں کو ان کا قدرتی رنگ دے گا بلکہ انہیں صحت مند اور چمک دار بھی بنا دے گا۔ بالوں کے علاوہ ایک اضافی فائدہ یہ ہے کہ یہ قدرتی نسخہ آنکھوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں