ٹریفک حادثہ کا شکار ہونیوالے سکول ٹیچر کو ”آوارہ کتوں “نے نوچ ڈالا
wandering dog reason teacher died accident

آوارہ کتوں نے ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے شخص کو نوچ ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق 45سالہ سکول ٹیچر نذرسنگھ اساتذہ کے اجلاس میں شمولیت کے بعد رات گئے واپس لوٹ رہے تھے کہ گاؤں کے باہر انکی بائیک سلپ ہوکر ایک درخت سے ٹکراگئی ۔بروقت امدادی کارروائی نہ ہونے سے نذر سنگھ جائے حادثہ پر پڑے رہے اور اسی اثنا میں آوارہ کتے وہاں پہنچ گئے ۔گاﺅں کے رہائیشیوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کے نوچنے سے نذر سنگھ کا چہرہ اور گردن کافی حد تک مسخ ہوچکی تھی۔پولیس حکام کا کہناہے کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ نذر سنگھ کی موت حادثہ کی وجہ سے ہوئی یا پھر آوارہ کتوں کے نوچنے کی وجہ سے ۔مانا گاﺅں کا رہائشی نذر سنگھ گورنمنٹ گرلز سکول دھوری میں پڑھاتا تھا جواس کے گاﺅں سے 12کلومیٹر دور ہے ،حادثہ کا مقام اس کے گھر سے صرف ڈیڑھ کلومیٹر دور تھا۔نذر سنگھ کی بیوہ کرن پال نے بتایاکہ جس اسکے شوہر رات گئے تک گھر نہیں پہنچے تو انہوں نے انکے دوستوں کو فون کئے جنہوں نے بتایا کہ نذر سنگھ تو کافی وقت پہلے گھر کیلئے نکل گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے پریشانی کے عالم میں گھر سے نکل کر راستے کی طرف تلاش کرنا شروع کردیا اور آدھی رات کے وقت آوارہ کتوں کوانکی لاش نوچتے ہوئے پایا۔گاﺅں کے سرپنچ رجندر سنگھ کاکہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ سرکی چوٹ کی وجہ سے نذر سنگھ کی موت واقع ہوئی تاہم یہ کہنامشکل ہے کہ سر کی چوٹ بائیک سلپ ہونے سے لگی یا کتوں کے نوچنے سے ۔سرپنچ نے مزید کہا کہ ہمارے علاقے میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے اور اس سے پہلے بھی کئی واقعات پیش آچکے ہیں مگر اعلی حکام نے کبھی توجہ نہیں دی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں