اگلی مرتبہ پلاسٹک کی پرانی بوتل دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
use news plastic bottle

ہر گھر میں پلاسٹک کی بوتل ضرور استعمال کی جاتی ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان بوتلوں کو دوبارہ بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر انتہائی تشویش ہوگی کہ ان بوتلوں کودوبارہ استعمال کرنابالکل بھی سود مند نہیں اور اس کے کئی مضمرات ہیں ۔آئیے آپ کو ان سے آگاہ کرتے ہیں۔

بیکٹیریا کی بھرمار
جب ہم پانی یاکوئی مشروب پینے کے لئے بوتل کو منہ لگاتے ہیں تو اس جگہ ہزاروں جراثیم رہ جاتے ہیں اور اگر ہم اسے دوبارہ استعمال کریں تو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ اس جگہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں طرح کے بیکٹیریا ہیں۔

بوتل کے دھونے سے مزید نقصان پہنچ سکتا ہے
اگرآپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ بوتل کو گرم پانی سے دھولیں گے تو آپ بالکل غلط سوچ رہے ہیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح بوتل کو دھونے سے اس کا کیمیکل نرم پڑسکتا ہے اور جب ہم اسے دوبارہ استعمال کریں گے تو یہ مشروب میں شامل ہوکر ہمارے لئے زہر ثابت ہوگا۔اگرآپ اس بوتل کو نل کے پانی سے دھوئیں گے تو جراثیم بالکل بھی دور نہ ہوں گے۔
جراثیم کی آماجگاہ
پلاسٹک کی بوتل کو صرف ایک بار استعمال کریں کیونکہ اگر آپ انہیں بار بار استعمال کریں گے تو ان پر نشان اور لائینیں پڑ جائیں گی جو کہ جراثیم کی افزائش کا باعث ہوں گی۔اگر آپ ان بوتلوں سے پانی پیتے رہیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کئی طرح کے پیٹ کے مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ بوتل میں کیمیکل کی وجہ سے پانی زہریلا ہوجاتا ہے اور اگر یہ مستقل استعمال کیا جائے تو کینسر جیسی موذی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔اس لئے کوشش کریں کہ اگلی بار بوتل کو صرف ایک بار ہی استعمال کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں