سینے کی جلن اور السر کے علاج کے لئے ایک قدرتی غذا،اثرات جان کر آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے
ulcers natural food heartburn treatment

ہمارے کھانے پینے کی عادات اور ورزش سے دوری کی عادت کی وجہ سے سینے کی جلن اور السر جیسی بیماریاں رعام ہوتی جارہی ہیں۔

اکثر لوگ ان کا علاج مختلف طرح کی ادویات سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور وقتی طور پر اس کا فائدہ توہوتا ہے لیکن کچھ عرصے بعد پھر بیماری لوٹ آتی ہے۔لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی قدرتی غذا کے بارے میں بتائیں گے کہ جس پر عمل کرکے آپ معدے کے مسائل سے چھٹکارا پاسکیں گے۔یہ قدرتی غذا کوئی اور نہیں بلکہ ہر گھر میں پایا جانے والا آلو ہے۔آلو میں پوٹاشیم،وٹامن سی،تھائی مین اورنائی سین پائی جاتی ہے۔2006ءمیں جرمنی کی یونیورسٹی آف فری برگ کی تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ معدے کی تکالیف میں مبتلا افراد کا کہنا ہے کہ جب وہ آلو کا جوس استعمال کرتے ہیں تو ان کی تکلیف میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے۔2013ءمیں جرنل آف میڈیکل پلانٹس سٹڈیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آلو کے جوس کی وجہ سے معدے کی سوزش،السر ٹھیک ہوتا ہے اورساتھ ہی معدے میں موجود زہریلے مواد کونکالنے میں مدد ملتی ہے۔یونیورسٹی آف مانچسٹر کی تحقیق میں بھی ایسی ہی بات سامنے آئی اور یہ بتایا گیا کہ السر اور معدے کے کینسر کو ٹھیک کرنے میں آلو کے جوس کی وجہ سے کافی مددمل سکتی ہے۔سینے کی جلن اور السر کے لئے آلو کا جوس آپ کو چاہیے کہ دن میں آلو کا جوس استعمال کریں کہ اس طرح آپ کا معدہ بہتر طریقے سے کام کرنے لگے گا۔یاد رہے کہ دن میں آدھ کپ سے زیادہ آلو کا جوس نہ پیا جائے اور جو لوگ ذیابیطس کا شکار ہیں انہیں اس نسخے کو آزامنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ایسے آلو جن میں سبزی رنگ زیادہ ہو ان کا جوس نہ بنائیں کہ ان میں ایک مادہ’سولانائن‘موجود ہوگا جس کی وجہ سے پیٹ میں درد اور خرابی کی شکایت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں