’گدھوں کے ذریعے بیماریوں کے علاج کا انوکھا مگر دلچسپ ترین طریقہ‘
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
treatment donkey

 گدھے آج تک باربرداری کے لیے ہی استعمال کیے جاتے رہے ہیں مگر آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ دنیا میں گدھوں کے ذریعے تنہائی، ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا علاج کیا جا رہا ہے اور اس طریقہ علاج کو دنیا میں ’’ڈونکی اسسٹڈ تھراپی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ طریقہ علاج سری لنکا سمیت برطانیہ و دیگر کئی یورپی ممالک میں کامیابی سے آزمایا جا چکا ہے اور اب بھارت میں اس کے تجربات ہو رہے ہیں۔ بھارتی شہر احمد آباد میں ڈاکٹر رامیش کمار نے یہ طریقہ علاج متعارف کروایا ہے اور نمرا یونیورسٹی کے پاس 47گدھوں کے ساتھ گزشتہ دو ماہ سے وہ ڈپریشن و ذہنی دباؤ کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔اس طریقہ علاج میں مختلف معذوریوں کا شکار بچوں کو بھی گدھوں پر سوار کرکے ان کا علاج کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر رامیش کا کہنا ہے کہ ’’بھارت میں بدقسمتی سے گدھوں کے متعلق ہمارا نظریہ آج تک یہی ہے کہ یہ صرف بوجھ اٹھانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ گدھا انسان کو توانائی فراہم کرنے میں بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ یہ اسے تحریک دے سکتا ہے ناامیدی سے نکال کر پرامید زندگی کی طرف لا سکتا ہے۔ گدھے کی مدد سے مختلف نفسیاتی امراض کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔’’ڈاکٹر رامیش نے بتایا کہ دنیا میں سب سے پہلے گدھے سے ڈپریشن کا علاج افریقہ میں کیا گیا۔‘‘ ڈاکٹر رامیش فی الحال احمد آباد میں لوگوں کا مفت علاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں