موٹاپا شوگر کابنیادی محرک ،متوازن غذا اور ورزش سے قابوپایا جاسکتاہے،طبی ماہرین
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
treatment diabetes

دنیا بھر میں ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 14نومبر کو دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچائو کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کا کا عالمی دن منایا گیا ۔ پاکستان میں ہر آٹھواںشخص شوگر کا مریض ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق متوازن غذا اور ورزش کو معمول بنا کر اس مرض پر قابو پایا جاسکتاہے ۔ پاکستان میں بڑوں کے بعد اب بچوں میں بھی اس بیماری کی شرح بڑھ رہی ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ان بچوں میں جو موٹاپے کا شکار ہیں ،میں شوگر کی بیماری بڑھنے کی شرح میں اضافہ ہورہاہے ۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ یہ شرح پہلے کم تھی لیکن بے احتیاطی کے باعث اب اس میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے ۔ تحقیق کے مطابق موٹاپے کی وجہ سے شوگر میں مبتلا ہونے کی شرح 15فیصد تک ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں