’’مردے نے مجھے مٹھائی دی اور کہا کہ۔۔۔‘‘شادی کے بعد ایک نوجوان کو ایسا خواب کیوں دکھائی دیا ،آپ بھی اسکی تعبیر جانئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sweets marriage

سر میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں اپنے سسر اور ان کے بڑے بھائی کے ساتھ کسی جگہ جارہا ہوں،

وہاں پہنچ کر دیکھتا ہوں کہ میرے سسر کے والد جن کی حقیقت میں موت ہوچکی ہے وہ ایک چارپائی پر بیٹھے نظر آتے ہیں۔ہم تینوں بھی اس چارپائی پر بیٹھ جاتے ہیں۔ میرے سسر مٹھائی نکالتے ہیں اور مجھے کھانے کے لئے دیتے ہیں تو انکے والد کہتے ہیں کہ یہ مٹھائی مجھے دو،یہ تم سے نہیں لے گا ۔ میرے سسر انہیں مٹھائی دے دیتے ہیں تو وہ مٹھائی کا ایک ٹکڑا مجھے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم میرے بیٹے کا دھیان رکھنا ۔(اعجازعلی )  اس خواب کی جو کیفیت آپ نے بیان کی ہے اسکی رو سے ممکن ہے آپ کواپنی بیوی کی جانب سے کوئی مالی فائدہ پہنچے۔اس میں کچھ وقت لگے گا ۔اگر آپ یہ بتادیتے کہ آپ کی شادی غیروں میں ہوئی ہے یا اپنوں میں تو زیادہ بہتر جواب دیا جاسکتا تھا۔تاہم اس خواب سے آپ کے حالات کا ایک عکس سامنے آتا ہے کہ آپ اپنے سسرال والوں پر اعتماد کرتے ہیں اور وہ بھی آپ پر اعتماد کرتے ہیں۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں