میٹھے امرود کھانا پسند ہیں؟؟ اس کی شناخت کا کیا طریقہ ہے؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sweet taste guava

میٹھے امرود کی شناخت بہت آسان

آج کل امردو عام مل رہے ہیں اور یہ بیشتر افراد کو پسند بھی ہوتے ہیں مگر کیا امردوں کو خریدتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ جو پھل آپ لے رہے ہیں وہ میٹھے اور صحیح پکے ہوئے ہوں گے؟ عام طور پر امردو لوگ بس اندازے سے خرید لیتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر نہ کھلائے تو یہ جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اس کا ذائقہ کیسا ہوگا۔ ہوسکتا ہے آپ کا جواب نہیں میں ہو، مگر میٹھے اور پکے ہوئے امردوں کو چھانٹنا اتنا بھی مشکل نہیں بس آپ کو چند چیزوں پر نظر رکھنی ہوتی ہے اور اس طرح آپ پھل کاٹے بغیر بھی بہترین امرود خرید سکتے ہیں۔

رنگ کو دیکھیں

پھل کے رنگ کو دیکھیں، اگر وہ شوخ سبز سے ہلکے زرد رنگ میں تبدیل ہوگیا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پک چکا ہے اور اس کا ذائقہ اچھا ہوگا، تاہم اگر آپ کو اس طرح کے رنگ والا امرود نہیں ملتا تو ہمیشہ کچے یا سبز امردو خریدیں کیونکہ وہ بہت جلد پک جاتے ہیں۔

سونگھ کر دیکھیں

اچھا پکا ہوا امرود وہ ہوتا ہے جس کی مہک دور سے ہی آجاتی ہے، یہ مہک میٹھی محسوس ہوتی ہے۔

دبا کر دیکھیں

امرود جتنا نرم ہوگا، اتنا ہی میٹھا اور لذیذ بھی ہوگا۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بہت زیادہ نرم امرود مزیدار تو ہوتے ہیں مگر ان میں داغ لگنے کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے، تو امرود کو لینے سے پہلے اسے اٹھا کر دیکھیں اور انگلیوں سے دبا کر دیکھیں، اگر وہ نرم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مناسب حد تک پکا ہوا اور میٹھا ہوگا۔

داغ نہ ہو

اگر امرود پر کسی قسم کا داغ موجود ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پھل خراب یا اس کا ذائقہ اچھا نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ پکے ہوئے امرودوں کو فریج میں دو دن تک رکھا جاسکتا ہے جبکہ کچے اور سخت امرود جو پک رہے ہوں، انہیں کمرے کے درجہ حرارت میں کسی کاغذی تھیلے میں رکھنا چاہیے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں