گفتگو کے دوران اکثر لوگ نظریں کیوں چراتے ہیں؟اسی وجہ سامنے آگئی جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
stealing eyes talk reason

گفتگو کے دوران اکثر لوگ نظریں کیوں چراتےہیں اور اس کے پیچھے کیاعلامت ہے ، ایسی وجہ سامنے آگئی جو بہت کم لوگ جانتے ہونگے ۔

لوگ اکثر بات چیت کے دوران دوسرے شخص کی آنکھوں میں دیکھ کر بات کرنے میں دکت محسوس کرتے ہیں اورادھر ادھر دیکھنے لگتے ہیں،اسطرح کرنے سے بات کرنے والےشخص کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کی باتوں کوتوجہ سے نہیں سنا جا رہا اور برا محسوس ہونے لگتا ہے۔مگر ایک تحقیق کےمطابق ایسا کرنا ایک فطری عمل ہے۔اگر کوئی شخص دوران گفتگو ادھر ادھردیکھ رہا ہے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہوہ آپ کی باتوں کو اہمیت نہیں دے رہا بلکہ وجہ یہ ہے کہ دوران گفتگو ہمارا دماغ الفاظ کی ترتیب اور چناؤ میں مصروف ہونے کے باعث دوسرے شخص کے چہرے پر توجہ مرکوز کرنےمیں مشکل محسوس کرتا ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ جب کوئی آپ سے بات چیت کے دوران مشکل الفاظ کا استعمال کررہا ہو تو ایسی صورتحال میں دوسرے شخص کی آنکھوں میں دیکھ کر بار کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔یہ درحقیقت دماغی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، دوران گفتگو دماغ الفاظ کی ترتیب اور چناؤ میں مصروف ،ہونے کے باعث دوسرے شخص کے چہرے پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتا۔ اسی لئے اگر کبھی آپ کسی سے بات کررہے ہو اور دوسرا شخص ادھر ادھر دیکھے تو یہ جان لیجئے گا کہ اس کا دماغ دو مختلف چیزوں کے چناؤ میں مصروف ہے۔اس لیے یہ لوگ باتیں تو آپ سے کر رہے ہوتے ہیں لیکن ان کا دھیان کہیں اور بھی بھٹک رہا ہوتا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں