والدین نے نوعمرلڑکے کو سبق سکھانے کیلئے ایسی حرکت کر ڈالی کہ بچہ جان سے ہی گیا
son reason parents punishment death

بلا شبہ والدین سے بڑھ کر اولاد کا کوئی خیر خواہ نہیں ہوسکتا لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بعض والدین اپنی جاہلانہ سوچ کی بناءپر اولاد کیلئے ایک دردناک عذاب کی صورت اختیار کرلیتے ہیں۔

امریکی ریاست وایومنگ کے 16 سالہ لڑکے کینڈل بال کی بھی بدقسمتی تھی کہ اسے ایسے احمق والدین ملے کہ جنہوں نے تربیت کے نام پر بیچارے کی جان ہی لے لی۔”نیویارک ڈیلی نیوز“ کے مطابق کینڈل شراب نوشی میں دلچسپی رکھتا تھا اور اس کی ماں پاﺅلٹ رچرڈسن اور سوتیلا باپ جوزف رچرڈ اسے اس کام سے باز رکھنا چاہتے تھے۔ بدبخت والدین نے بچے کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور ایک طاقتور شراب بڑی مقدار میں اسے پلادی تاکہ وہ اس کے اثرات دیکھ لے۔ سنگدل جوڑا بیٹے کو شراب کی بھاری مقدار پلا کر اور بستر پر لٹا کر اپنی مستی میں کھوگیا۔ جب کئی گھنٹے بعد دیکھا تو لڑکے کا رنگ نیلا پڑچکا تھا اور وہ بے حس و حرکت ہوچکا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بکثرت شراب پینے سے الکوحل اس کے جسم میں زہر کی طرح پھیل گیا تھا اور شراب نوشی کے بعد جلد ہی اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔پاﺅلٹ اور جوزف پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے اور دونوں کو 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں