پرجوش انداز میں ہاتھ ملانا آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
scientists personality shake hands

کچھ لوگ مصافحہ کرتے ہوئے کچھ زیادہ ہی جوش کا مظاہرہ کرتے اور ہاتھ کو دباتے ہیں۔ 

 اب ایسے لوگوں کے متعلق سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر کمزور گرفت والے بھی مضبوطی سے مصافحہ کرنے لگیں گے۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”جن لوگوں کے ہاتھوں کی گرفت مضبوط ہوتی ہے اور طاقت کے ساتھ مصافحہ کرتے ہیں وہ مسائل کے حل میں زیادہ بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کی یادداشت بھی دوسروں سے مضبوط ہوتی ہیں اور بحث و مباحثے میں دلائل پیش کرنے میں بھی ایسے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ تیز ہوتے ہیں۔“اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 4لاکھ 75ہزار افراد کاطبی ڈیٹا حاصل کیا اور ان کی مسلز کی طاقت اور دماغی قوت کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جوزف فرتھ کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق میں پٹھوں کی طاقت اور دماغی صحت کے درمیان واضح تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ جس شخص کے پٹھے جتنے مضبوط ہوں اس کا دماغ بھی اتنا ہی طاقتور ہوتا ہے۔ اگر ہم ایسی ورزشیں کریں جس سے ہمارے پٹھے مضبوط ہوں، اس سے ہمارے دماغ کی صحت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورہماری یادداشت اور دیگر دماغی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں