نمک اور مسٹرڈ آئل دانتوں کو کیسے جگمگاتے ہیں؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
salt teeth oil

موتیوں سے سفید دانتوں کی اوپری سطح عمر بڑھنے اور چبانے یا ان کے استعمال کی وجہ سے اترنے لگتی ہے اور اس لیے یہ بہت اہم ہے کہ دانتوں کی خصوصی نگہداشت کی جائے۔

اس کا ایک بنیادی اصول تو یہ ہے کہ اپنے دانتوںکی صفائی کے لیے دن بھر میں کم از کم دو بار برش کریں اور ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جو دانتوں کی سفیدی اور مضبوطی میں مدد دیں۔ویسے تو اکثر افراد کمرشل ٹوتھ پیسٹ کو اس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر کچھ گھریلو ٹوٹکوں کو بھی آزما کر دانتوں کی صفائی کو یقینی بناتے ہیں۔ان میں سے ہی ایک پرانا ٹوٹکا مسٹرڈ آئل (سرسوں کا تیل) اور نمک کے امتزاج کا استعمال ہے۔ان دونوں کا مکسچر دانتوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔ویسے انہیں استعمال کرنے کا طریقہ جاننے سے پہلے یہ ضرور معلوم ہونا چاہئے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے کن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔میٹھے مشروبات اور جنک فوڈ، دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، دانتوں کی صفائی اور چیک اپ کو نظرانداز کرنا، کسی بھی شکل میں تمباکو کا زیادہ استعمال وغیرہ دانتوں کے مسائل کا باعث بننے والی چند وجوہات ہیں۔مسٹرڈ آئل اور نمک کا مکسچر مسوڑوں کی صفائی کے ساتھ دانتوں پر جمی گندگی کو ہٹاتا ہے۔نمک دانتوں پر داغ کو ہٹا کر انہیں چمکاتا ہے جبکہ مسٹرڈ آئل مسوڑوں کو مضبوطی دینے کے ساتھ پلاک کو دور کرتا ہے۔ان دونوں کو استعمال کرنے کے لیے چٹکی بھر آئیوڈین سے پاک نمک لیں اور کچھ مقدار میں مسٹرڈ آئل میں شامل کردیں، اگر چاہیں تو چٹکی بھر ہلدی کا بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔اس کے بعد مکسچر کو لیں اور شہادت کی انگلی سے اس سے دانتوں پر دو منٹ تک مالش کریں۔اس کے بعد چند منٹ کے لیے منہ بند کرکے رکھیں اور پھر نیم گرمی پانی سے کلیاں کرلیں اور اس مکسچر کا استعمال معمول بنانے سے چند دنوں میں آپ نمایاں فرق دیکھ سکیں گے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں