وہ 7 باتیں جن کی وجہ سے آپ کی بیگم ہر وقت پریشان رہتی ہیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason women

اکثر مرد یہ شکایت تو کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کی بیگمات خوش نہیں رہتیں لیکن کبھی اس بات پر غور نہیں کرتے کہ وہ کیا باتیں ہیں جو انہیں دکھی رکھتی ہیں، اور یہ کہ بیویوں کو خوش کیسے رکھا جاسکتا ہے۔ اگر آپ بھی اہلیہ کو خوش رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ ضرور معلوم ہونا ہیے کہ انہیں ناخوش رکھنے والی باتیں کون سی ہیں۔
-1 امتیازی سلوک
اگر کبھی والد بچے کو تیار کرے تو چاہے جیسا بھی الٹا سیدھا لباس پہنائے، سب کہتے ہیں واہ کیا اچھا کام کیا ہے، لیکن اگر ماں سے کوئی بھی کمی رہ جائے تو ہر کوئی اسے پھوہڑ قرار دیتا ہے۔ یہ امتیازی سلوک اور منفی تبصرے ہی ہیں جو خواتین کو بہت دکھی کرتے ہیں۔


-2 بچوں کی ذمہ داری
بچوں کو آزادی اور اعتماد دیجئے اور بیگم پر یہ بوجھ ہروقت نہ ڈالئے کہ وہ بچوں کو ہر جگہ اور ہر وقت بہترین دکھانے کی جدوجہد میں لگی رہے۔ وہ جتنی کاوش کرے اسے سراہیں اور اگر کمی رہ جائے تو طعنے مت دیں۔
-3 چھٹی حس
خواتین کی چھٹی حس خاصی تیز ہوتی ہے، لہٰذا جب وہ خدشہ ظاہر کریں کہ اس کام سے ساس سسر ناراض ہوں گے تو اسے وہ کام کرنے پر مجبور مت کریں، ورنہ اس کیلئے واقعی مسائل پیدا ہوں گے۔ گھریلو معاملات میں اسے فیصلہ کرنے دیں۔
-4 نیند
کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کی وجہ سے ماں کو رات بھر بار بار جاگنا پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی نیند اکثر پوری نہیں ہوتی، کم نیند کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوتی ہے اور پریشان رہتی ہے۔ کوشش کریں کہ آپ بھی بچوں کی ضرورت کیلئے اٹھیں یا دن میں بیگم کو نیند پوری کرنے کا موقع فراہم کریں۔
-5 گھر کا کام
خواتین اچھی طرح جانتی ہیں کہ گھر کا کام بہت اہم ہے لیکن ذمہ د اریوں کے بوجھ کی وجہ سے بعض اوقات کام بروقت نہیں ہوپاتے۔ اپنی اہلیہ کی مدد کریں، اس کے ساتھ تعاون کریں، اسے پھوہڑ اور نالائق مت قرار دیں۔


-6 بات سنیں
بیویوں کے ناخوش رہنے کی ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ شوہر ان کی بات سنی ان سنی کردیتے ہیں، ان کی رائے کو اہمیت نہیں دیتے اور ان کے مسائل پر توجہ نہیں دیتے۔ آپ جتنے بھی مصروف ہیں، اہلیہ کی بات پر دھیان ضرور دیں، اس کے مسائل توجہ سے سنیں اور اسے احساس دلائیں کہ آپ اس کی بات سنتے ہیں۔
-8 باریک بینی
اگر آپ کی بیگم ہر معاملے کو باریک بینی سے دیکھتی ہیں اور آپ اس بات پر ناخوش ہیں تو یاد رکھئے کہ حد سے زیادہ احتیاط اور نظم و ضبط اس کی اعلیٰ شخصیت کی علامت ہے۔ آپ کو بھی چاہیے کہ اپنی شخصیت میں باقاعدگی اور نظم و ضبط رکھیں تاکہ وہ ہمیشہ آپ کو اور آپ کے گھر کو سنوارنے میں ہلکان نہ ہوتی رہے۔ اگر آپ کو خود منظم رکھنے کی کوشش نہیں کرتے تو یقیناًیہ بات آپ کی بیگم کے مسائل میں اضافہ کرے گی اور اس کی نا خوشی کا سبب بنے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں