وہ گاﺅں جہاں مرد اپنے منہ پر کالک ملواکر گدھے کی سیر کرنے کیلئے قطاریں بنا کر کھڑے ہوتے ہیں، اس انوکھے ترین شوق کے پیچھے چھپی ایسی وجہ کہ جان کر یقین نہ آئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason village male

وہ گاﺅں جہاں مرد اپنے منہ پر کالک ملواکر گدھے کی سیر کرنے کیلئے قطاریں بنا کر کھڑے ہوتے ہیں، اس انوکھے ترین شوق کے پیچھے چھپی ایسی وجہ کہ جان کر یقین نہ آئے

برصغیر پاک و ہند کے دیہی علاقوں میں قدیم دور سے روایت چلی آرہی ہے کہ شرمناک جرائم کے مرتکب افراد کو سزا کے طور پر گنجا کیا جاتا ہے، ان کا منہ کالا کیا جاتا ہے اور پھر گدھے پر بٹھا کر سارے گاﺅں کا چکر لگوایا جاتا ہے۔ بھلا کوئی صحیح الدماغ شخص اس سزا کا خواہشمند بھی ہو سکتا ہے؟ جی ہاں، بھارتی ریاست گجرات میں ایک ایسا گاﺅں موجود ہے کہ جہاں کے سب ہی مرد اس سزا کے لئے بے تاب ہیں، اور جس کی باری آ جائے اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا۔ یہ نرالی جگہ ضلع جونا گڑھ کا گاﺅں براوا ہے، جہاں کچھ مرد تو کئی سال سے گدھے کی سواری کے منتظر ہیں۔ اس گاﺅں میں قدیم دور سے یہ روایت ہے کہ اولاد نرینہ کی خواہش رکھنے والے مرد منت مانگتے ہیں کہ اگر ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوتو اپنا منہ کالا کرواکے گدھے کی سواری کریں گے۔ جونہی کسی کی منت پوری ہوتی ہے تو سجا سنورا گدھا اس کا منتظر ہوتا ہے ۔ گدھے کی سواری سے پہلے سوار کا سر مونڈ دیا جاتا ہے، اس کے منہ پر کالک ملی جاتی ہے اور پھر جوتوں کا ہار پہنا کر گدھے پر سوار کرادیا جاتا ہے۔ سارے گاﺅں کے نوجوان اور بچے گدھے کے پیچھے پیچھے چیخ و پکار کرتے ہیں اور یہ دلتیاں مارتا ہوا پورے گاﺅں کا چکر لگاتا ہے۔  گاﺅں والوں کے لئے یہ خاص خوشی کا موقع ہوتا ہے جس سے سب مل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس موقع پر گدھے کی سواری کرنے والا شخص گاﺅں والوں کی دعوت بھی کرتا ہے اور گدھے کے لئے اس کی من پسند خوراک کے علاوہ رقم کی شکل میں نزرانہ بھی پیش کرتا ہے۔  ایک 38 سالہ شخص رامیش سواگیہ نے بتایا کہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اس نے بیٹے کے لئے منت مانی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے بعد اس کی مراد پوری ہوئی اور اب وہ منہ کالا کرواکے گدھے کی سواری کرنے کا بے تابی سے منتظر ہے۔ گاﺅں کے نائب سرپنچ پراوین وادی نے اخبار کو بتایا کہ اس رسم کے لئے گاﺅں والوں نے دو خصوصی گدھے وقت کررکھے ہیں۔ چونکہ یہ رسم مخصوص تہوار کے دن ہی ادا کی جاتی ہے لہٰذا سواری کے منتظر مردوں کو خاصا انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی تقریباً 10 مرد منتظر ہیں کہ کب ان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھایا جائے، تاکہ ان کی منت پوری ہو سکے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں