وہ خطرناک ”سیلفیاں“ جن کی وجہ سے لوگوں کی موت واقع ہو گئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason people selfie death

موبائل فون ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ ساتھ”سیلفی“ بنانے اور فوری طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کرنے کا شوق جنون کی شکل میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔

کئی لوگ تو دوسروں کو متاثر کرنے کے چکر میں انتہائی خطرناک جگہوں پر کھڑے ہو کر سیلفی بنانے کی کوشش کرتے ہوئے موت کے گھاٹ بھی اتر چکے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی 5سیلفیز کے متعلق بتانے جا رہے ہیں جو بنانے والے کی موت کا پیغام لے کر آئیں۔روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 12سالہ لڑکے نے اپنے دوستوں کو متاثر کرنے کے لیے ریلوے لائن کے اوپر بنے 6میٹر بلند پل پرجنگلے کی بیرونی طرف کھڑے ہو کر سیلفی بنانے کی کوشش کی لیکن توازن کھو کر آنے والی ٹرین کے سامنے ٹریک پر گر گیا۔ اسے انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں 19سالہ نوجوان ایک بندوق کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس نے سمجھا کہ بندوق میں گولیاں نہیں ہیں لیکن دراصل وہ لوڈڈ تھی۔ اس نے بندوق کو کنپٹی پر لگایا اور سیلفی بناتے ہوئے ٹرائیگر دبا دیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
رواں سال جولائی میں 21سالہ روسی لڑکی ماسکو میں ایک پل پر خطرناک انداز میں کھڑے ہو کر اپنے پس منظر میں بلندوبالا خوبصورت عمارتوں کی تصویر لینے کی کوشش کرتے ہوئے پل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ بعض عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اس نے جس جنگلے کے ساتھ ٹیک لگائی تھی وہ ٹوٹا ہوا تھا، جس کی وجہ سے لڑکی نیچے گری۔پولینڈ کے میاں بیوی کی اسی طرح پرتگال میں ہلاکت ہوئی۔ وہ اپنے سمندر کے کنارے ایک خطرناک چٹان پر چڑھ کر سیلفی اتارنے کی کوشش میں نیچے گر گئے تھے۔ اس حادثے کا ایک افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ میاں بیوی اپنے 5اور 6سال کے دو بچوں کے ہمراہ چھٹیوں پر پرتگال آئے تھے اور ان کے چٹان سے نیچے گرکر ہلاک ہونے کا منظر ان کے ننھے بچوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔
رواں سال فروری میں امریکی ریاست کولوریڈو میں ایک پائلٹ نے چھوٹا طیارہ اڑاتے ہوئے سیلفی لینے کی کوشش کی۔ اس دوران ویٹیکنز ایئرپورٹ سے محض 2میل کے فاصلے پر اس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے وقت موسم بھی انتہائی خراب تھا اور پائلٹ کواضافی احتیاط کی ضرورت تھی لیکن وہ طیارے کو سنبھالنے کی بجائے سیلفی لینے کے چکر میں اپنی جان سے بھی گیا اور طیارہ بھی تباہ کر بیٹھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں