کیا آپ کو معلوم ہے کہ ماؤئٹین ڈیو دراصل ایجاد کیوں کی گئی؟پیچھے چھپی دلچسپ کہانی جانئے
reason mountain dew story drinks interesting

 بازار میں دستیاب طرح طرح کے سافٹ ڈرنکس کے نقصانات کے بارے میں تو آپ بہت سن چکے ہونگے لیکن اب ان میں سے ایک نمایاں ترین ڈرنک ماﺅنٹین ڈیو کے بارے میں یہ بھی جان لیجئیے کہ اسے ابتدائی طور کس مقصد کے لئے تیار کیا گیا تھا۔

1930 کی دہائی میں امریکا میں سافٹ ڈرنکس علاقائی مشروبات تھے اور ریاست ٹینسی کے دو بھائیوں بارنی اور ایلی ہارٹمین کو شراب (وہسکی ) میں مکس کرنے کے لئے کوئی من پسند سافٹ ڈرنک دستیاب نہ ہو رہا تھا۔ دونوں بھائیوں نے شراب، اور خصوصاً وہسکی میں مکس کرنے کے لئے اپنا ایک خصوصی مکسر تیار کیا، جو بعد ازاں ماﺅنٹین ڈیو کے نام سے شہرت اختیار کر گیا۔ مشہور مشروب ساز بزنس مین چارلس گورڈن جب ایک دفعہ ریل کا سفر کر رہے تھے تو ان کی ملاقات ہارٹمین برادرز سے ہوئی۔ دونوں بھائیوں نے چارلس کو اپنا مکسر پیش کیا جس نے اسے پسند کیا اور بعد ازاں دونوں پارٹیوں کے درمیان معاہدہ ہو گیا جس کے تحت جانسن سٹی کی ٹرائی سٹیز بیوریج کارپوریشن نے اس مکسر کو بوتلوں میں بند کر کے بیچنا شروع کر دیا۔ ہارٹمین بھائیوں کی طرف سے کوکا کولا سے بھی ڈیل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کمپنی نے صاف انکار کر دیا۔ 1961 میں ورجینیا کی ٹپ کارپوریشن نے ماﺅنٹین ڈیو کے حقوق حاصل کر لئے اور فلیور میں تبدیلی کر کے اسے نئے انداز میں بیچنا شروع کر دیا۔ جب 1964 میں پیپسی کمپنی نے ٹپ کارپوریشن کو خرید لیا تو ماﺅنٹین ڈیو کے حقوق بھی اس کے پاس آ گئے۔ اب یہ مشروب ساری دنیا تک پہنچ چکا ہے اور مسلمان ممالک میں بھی اس کی تاریخ سے بے خبر لوگ اسے شوق سے پیتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں