خواتین کی نسبت زیادہ تر مر د ریاضی اور انجینئرنگ کے مضامین کا انتخاب کیوں کرتے ہیں؟سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ جان کر تمام مردوں کو شرم آ جائے گی
reason math subjects man women

ریاضی اور انجینئرنگ کے شعبے میں آپ نے مردوں کی اکثریت تو دیکھی ہوگی لیکن کیا وجہ ہے کہ ان شعبہ جات میں مردوں کی بھرمار ہے اور خواتین اس طرف کا رخ نہیں کرتیں۔تو اس بات کا جواب ماہرین نے ایسا دیا ہے کہ مردوں کو بہت زیادہ شرمندگی اٹھانا پڑ رہی ہے۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق مرد اپنے آپ کو ریاضی میں بہت زیادہ ماسٹر سمجھتے ہیں جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے اور اکثریت یہ مضمون صرف اس لئے لیتی ہے کہ وہ سمجھتی ہے کہ ریاضی کا مضمون کا ان کے لئے بنا ہے اور وہ بآسانی اسے سمجھ لیں گے ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین کو اس طرح کی کوئی خوش فہمی نہیں ہوتی اور وہ اپنے آپ اور دیگر لوگوں کے ساتھ سچ بولتی ہیں۔ تحقیق کار شین بینچ کا کہنا ہے کہ سائنس،انجینئرنگ،ٹیکنالوجی اور ریاضی میں مردوں کے غلبے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ عورتیں ان شعبوں کو صحیح سمجھ نہیں سکتیں بلکہ اس کی اصل وجہ مردوں کی غلط فہمی ہے کہ وہ اپنے آپ کو ان مضامین میں ماہر سمجھتے ہیں اور بعض اوقات انہیں اس بات کی وجہ سے شرمندگی بھی اٹھانی پڑ جاتی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ حقیقت میں کئی بار ایسا ہوا کہ خواتین نے ریاضی کے ٹیسٹوں میں مردوں سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھائی۔شین بینچ کی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن عورتوں نے ماضی میں ریاضی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاان میں ریاضی کے سوالات حل کرنے کی صلاحیت زیادہ بہتر تھی۔ تحقیق میں دو گروہوں کا مطالعہ کیا گیا۔ایک تحقیق میں 122انڈر گریجویٹ کا مطالعہ کیا گیا جبکہ دوسری تحقیق میں 184افراد کو دیکھا گیا۔پہلی تحقیق میں لوگوں کو ایک ٹیسٹ کے بعد سکور بتائے گئے اور پھر دوسرا ٹیسٹ لیا گیااور ساتھ ہی ان سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں ان کے کتنے نمبر آئیں گے۔دوسری تحقیق میں لوگوں کو ان کے نمبروں کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔یہ بات دیکھنے میں آئی کہ مرد اپنے نمبروں کے بارے میں بہت زیادہ مبالغے سے کام لے رہے تھے اور ایسے ظاہر کررہے تھے کہ جیسے وہ ریاضی میں ید طولیٰ رکھتے ہیں جبکہ خواتین کی جانب سے حقیقت پر مبنی باتیں کی گئیں۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں